نیپس کے ممبرز کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،عبدالرحمن

نیپس کے ممبرز کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،عبدالرحمن

  



لاہور (پ ر ) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان کے مرکزی صدر رانا عبدالرحمن کی زیر قیادت اساتذہ کے ایک وفد نے راولپنڈی بورڈ کے چےئرمین ڈاکٹر ظریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر نیپس کے صدر رانا عبدالرحمن نے نیپس کے ممبر سکول سمیت دیگر پرائیو یٹ اداروں کو درپیش مسائل بارے انہیں آگاہ کیا۔ چیئرمین بورڈڈ اکٹر ظریف نے نیپس کے وفد کو بھرپور یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سکول سربراہان کے لئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے رہینگے ، انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر نے باہر دکانیں کھول رکھی ہیں جو بورڈ کے نام پر سکول کھول رکھے ہیں جو بورڈ کے نام پر سکول سربراہان سے پیسے بٹورتے ہیں ایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کی جائے اوربورڈ کے چےئرمین اور سیکرٹری بورڈکو اطلاع دی جائے۔ انہوں نے نیپس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،مسائل کی نشاندہی کرنے پر نیپس کے رانا عبدالرحمن اور وفد کا شکریہ ادا کیا ، وفد میں مرکزی ترجمان محمد جمیل عباسی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ریاض بنگش، ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری مرزا حسن، تحصیل راول ٹاؤن کے صدر راجہ خالد ،جنرل سیکرٹری راول ٹاؤن ذیشان علی ، سیکرٹری اطلاعات عاصم محمود شامل تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...