چوہدری خلیق الزما ں کا128واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا
احمدیار(صباح نیوز) تحریک آزاد ی کے نامور رہنما چوہدری خلیق الزما ں کا128واں یوم پیدائش آج 25 دسمبربروز سوموار کومنایا جائے گا وہ 25دسمبر 1889 کو لکھنو میں پیدا ہوئے تھے چوہدری خلیق الزماں نے آل انڈیا مسلم لیگ سے وابستگی اختیار کی اور مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔دسمبر میں وہ پاکستان مسلم لیگ کے پہلے صدر منتخب ہوئے وہ مشرقی پاکستان کے گورنر بھی رہے انڈونیشیا اور فلپائن میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات دیتے رہے انہوں نے جدوجہد آزادی کے موضوع پر ‘‘شاہراہ پاکستان ‘‘ کے نام سے کتاب تحریر کی۔ وہ 18مئی1973 کو وفات پاگئے ۔