کرسچن کیمونٹی کے مسائل حل کرکے دم لوں گی ، شنیلاروت

کرسچن کیمونٹی کے مسائل حل کرکے دم لوں گی ، شنیلاروت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے شنیلاروت نے کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کرسچن کیموٹنی کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ کرسچن کیمونٹی کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھو ں گی بلکہ آ پ کو اپنا حق دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہوں گی ، کرسچن کیمونٹی نے ہمیشہ ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے تحریک انصاف آپ کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ، عمران خان نے ہمیشہ اقلیتوں کو ہر سطح پر بھرپور عزت دی ہے ، پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات کو ان کا جائز مقام دلانے تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ، کامیابی کی منزل قریب ہے اورظلم کی تاریک رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔