عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ،یاسمین راشد

عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ،یاسمین راشد

  



لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کو انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، پی ٹی آئی اکیس سالوں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے جنگ لڑ رہی ہے ، عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ، آئندہ الیکشن میں شکست (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشن ظالم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونا ہے اس تناظر میں پی ٹی آئی عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے بد قسمتی سے ایک ایسا شخص اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے جسے اسی وطن عزیز میں 30برسوں سے زائد اقتدار میں رہنے کا موقع ملا اور وہ3مرتبہ مختلف الزامات پر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہا یہ الگ بات یہ کہ تینوں مر تبہ کرپشن پر انہیں نکالا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...