حدیبیہ ملز کیس کے بعد شہباز شریف خود کو کرپشن سے بری الذمہ نہ سمجھیں،رائے حسن

حدیبیہ ملز کیس کے بعد شہباز شریف خود کو کرپشن سے بری الذمہ نہ سمجھیں،رائے ...

  



لاہور( ) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ حدیبیہ ملز کیس کے بعد شہباز شریف خود کو کرپشن سے بری ذمہ نہ سمجھیں۔میٹرو ٹرین،میٹر وبس اور صاف پانی کمپنی جیسے میگا سیکنڈل نا اہلی کیلئے کافی ہیں۔بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کی باری بھی جلد آنے والی ہے۔شریف فیملی گزشتہ تیس سال سے ملک کو لوٹ رہی ہے عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہو گا۔نیب کو غیر جانبدار ہو کر تحقیقات کرنا ہوگی۔تمام اداروں کو سیاسی بنیادوں کی بجائے انصاف پر مبنی کام کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم کیلئے نامزد کرنا خواب ہی رہے گا۔اب عوام با شعور ہو چکی ہے الیکشن میں باریاں لینے کے دن گزر چکے ہیں۔تحریک انصاف اصل عوامی جماعت ہے 2018کے انتخابات میں عوام کو حق اور سچ کا ساتھ دینا ہو گا۔ایک طرف اعلیٰ عدلیہ سے نا اہل شخص کی جماعت اور دوسری طرف عمران خان جیسے صادق و امین لیڈر کی جماعت ہے۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور کرپشن زدہ مافیا کو مسترد کردینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...