پی ٹی آئی ملک کو فلاحی ریاست بنائے گی،سعدیہ سہیل

پی ٹی آئی ملک کو فلاحی ریاست بنائے گی،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قائد اعظم کے پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔ قوم میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتھک محنت کر رہے ہیں جس میں کافی حد تک کامیابی نظر آ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قائد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا فلسفہ کرپشن سے پاک اور خوشحال پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ویسا پاکستان نہیں ہے جس کا نظریہ ہمیں علامہ محمد اقبال نے دیا اور قائداعظم و مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنی زندگی وقف کر کے اسے حقیقت بنایا۔ پاکستان کے حکمرانوں نے 65 سال میں ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ مزید براں انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہ محب وطن پاکستانی ہیں۔