حکومت ڈی جی خان میں عظیم سپوتوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے،آصف اشرف

حکومت ڈی جی خان میں عظیم سپوتوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے،آصف اشرف

  



لاہور(پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ڈیرہ اسمعیل خان کے رہنما حضرت مولانا محمد شمیم کے صاحبزادوں مولانا محمد حامد رضا ،مولانا محمد حسان رضا جو گذشتہ دنوں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے شھید ہوگئے ۔ان کی تعزیت کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حضرت مولانا محمد شمیم اور مولانا محمد حفیظ اللہ کو فون کر کے شھداء کے بارے میں اپنی ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا اور بلندی درجات کی دعا کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺپنجاب کے رہنما صاحبزادہ محمد نبیل اللہ سیالوی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی طرف سے تعزیت کیلئے ڈیرہ اسمعیل خان پہنچے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حکومت ان دو عظیم سپوتوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے ورنہ احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل جائے گا ۔ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت دہشت گردوں کو لگام دینے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پر امن اہل سنت کے خلاف اس طرح کی ظالمانہ کاروائیاں ملک میں خانہ جنگی کروانے کی بہت بڑی سازش ہے ۔جس سے پورے ملک کا استحکام داؤ پر لگ سکتا ہے۔حکومت بد امنی کی آگ پھیلنے سے پہلے حالات کو کنٹرول کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...