منفی سیاست چمکانے کیلئے فوج کا کاندھا مستعار مانگنے والوں کوجواب مل گیا ، ثناء اللہ جٹ

منفی سیاست چمکانے کیلئے فوج کا کاندھا مستعار مانگنے والوں کوجواب مل گیا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ثناء اللہ جٹ نے کہا ہے کہ اپنی منفی سیاست چمکانے کیلئے فوج کا کاندھا مستعار مانگنے والوں کو بھرپور جواب مل گیا ہے اور آرمی چیف نے دوٹو ک انداز میں فوج پر سیاست میں مداخلت کے الزام کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ تحریک انصاف پر ڈالنے سے کرپٹ لیگ کا دامن صاف نہیں ہوسکتا اب پنجاب میں شکست کے خوف سے نام نہاد خادم اعلیٰ اپنی "بیڈ گورننس"کی پردہ پوشی کرنے میں مصروف ہیں اور ان کا واحد ہدف سرکاری خرچے پر زیادہ سے زیادہ اپنی ذات کی تشہیر کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں قومی خزانہ لوٹنے والے احتجاجی تحریکیں چلانے کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتے ۔