کوئی ایسی وجہ نہیں جس کے باعث الیکشن ملتوی ہوں،منظور وسان

کوئی ایسی وجہ نہیں جس کے باعث الیکشن ملتوی ہوں،منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہروفیروز (آئی این پی )صوبائی وزیرکامرس اینڈ انڈسٹریز سندھ منظور وسان نے کہاکہ گرینڈ ڈیموکریٹک آلائنس کو میں تو جنرل مشرف آلائنس سمجھتا ہوں، الیکشن میں تین پہلوانوں میں ملاکھڑا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری ینگ ہے تو کوئی اندرونی چوٹ کرکے کامیاب ہوجائے گا، جوشخص ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان ہی نہیں ،اس لئے ن لیگ کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے الیکشن یقیناً مقررہ وقت پر ہی ہونگے ،کوئی ایسی وجہ مجھے دکھائی نہیں دے رہی جسکے باعث الیکشن ملتوی ہوں۔ صوبائی وزیرکامرس اینڈ انڈسٹریز سندھ،خوابوں کے بادشاہ منظور وسان محراب پور ملاح ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق خوابوں کے بادشاہ صوبائی وزیرکامرس اینڈ انڈسٹریز سندھ منظور وسان نے محراب پور ملاح ہاؤس پہنچ کر ضلع رہنما پیپلز پارٹی آفتاب ملاح سے ملکر انکے والد،پی پی پی کے بنیادی ممبر کریم بخش ملاح کی وفات پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر سندھ منظور وسان پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق کہا کہ کا اگر استعفوں کا سلسلہ چل نکلا تو یقیناً پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی استعفیٰ ہی سامنے آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے پارٹی الیکشن میں سندھ سمیت مرکز سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔
منظور وسان

مزید :

علاقائی -