محکمہ آبپاشی سمیت تمام سرکاری ملازمین کے حق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،سید طاہر رضا

محکمہ آبپاشی سمیت تمام سرکاری ملازمین کے حق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،سید ...

  



لاہور(نمائندہ پاکستان)محکمہ آبپاشی پنجاب سمیت تمام چھوٹے درجے کے سرکاری ملازمین کے حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے،اگر چھوٹا ملازم طبقہ نہ ہو تو اعلیٰ افسران بھی بے بس ہیں دونوں طبقوں کو اپنے فرائض منصبی اور باہمی احترام کے رشتے میں بندھ کر محکمہ کی کارکردگی کو بڑھانا ہو گا ،سید طاہر رضا۔محکمہ آبپاشی پنجاب کی یونین کے روح رواں اور ایپکا پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید طاہر رضا نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی سمیت صوبہ بھر کے چھوٹا طبقہ کے سرکاری ملازمین ہر محکمہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اعلیٰ افسران اور نچلے طبقہ کے ملازمین کے اشتراک سے ہی محکمہ آبپاشی کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آبپاشی سمیت دوسرے محکموں کے چھوٹے ملازمین کے حق لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور جب تک تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاتا ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور اگر محکموں میں چھوٹے ملازمین نہ ہوں تو اعلیٰ افسران بھی بے بس ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا جہاں بھی کچھ ناخوشگوار واقعات دیکھنے میں آتے ہیں ان کا بہرتین حل یہ ہے کہ چھوٹے اور ملازمین اور اعلیٰ افسران اپنے فرائض منصبی کے تحت کام کریں اور ایک دوسرے کے باہمی احترام کے رشتے کو بھی پیش نظر رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...