کراچی، سکول پرنسپل کے پراسرارقتل کا معمہ حل، شوہرقاتل نکلا

کراچی، سکول پرنسپل کے پراسرارقتل کا معمہ حل، شوہرقاتل نکلا
کراچی، سکول پرنسپل کے پراسرارقتل کا معمہ حل، شوہرقاتل نکلا

  



کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) سولجربازارمیں سکول پرنسپل کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر قاتل نکلا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازارمیں 9 دسمبرکو ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونے والی عنبرین کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اورسکول پرنسپل کے قتل کوڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا اسکا شوہرقاتل نکلا، جس کے بعد مقتولہ کے شوہراورایک خاتون ٹیچرسمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیئے گئے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم شوہرعلی عباس نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں، جس نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا، دوسری بیوی سحرشمس بھی سکول ٹیچرہے اورمقتولہ کی دوست بھی ہے۔ ملزم علی حسن واردات کے بعد سحرشمس کے گھرگیا اوراس کے بھائی شمس الاسلام کو یہ بتایا کہ پہلی بیوی کے قتل کے بعد اب اس کی بہن کوگھر میں لاسکتا ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق جس گاڑی میں عنبرین کا قتل ہوا، اس گاڑی کے کہیں سے بھی شیشے نہیں ٹوٹے، جبکہ گولی انتہائی قریب سے ماری گئی ہے۔اس سے قبل پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا گھرسے کچھ فاصلے پر ہی ملزمان نے ان کی کارکو روکا اورلوٹ مارشروع کردی۔ اسی دوران شوہرکا موبائل فون نیچے گر گیا، جس کو اٹھانے کیلئے وہ جیسے ہی جھکا تو ملزمان نے خاتون کے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

مزید : علاقائی


loading...