قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے پاکستان وجود میں آیا، یاسر گیلانی

قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے پاکستان وجود میں آیا، ...

  



لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے قائداعظم کی پیدائش کے موقع پر بانیِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمیں ان شخصیات کی یاد دلاتا ہے جس کی بصیرت افروز، ولولہ انگیز اور جرات مندانہ قیادت نے مسلمانان جنوبی ایشیا کو پاکستان کی صورت میں علیحدہ آزاد وطن عطا کیا۔ قائداعظم نے پاکستان بنایا اور آج وقت ہے کہ ہم اس کی تعمیرکیلئے اْٹھ کھڑے ہوں، دہشت گردی کے عذاب سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمیں قوم کو متحد اور یکجا کرنا ہو گا تو دوسری طرف اس مسئلے کے دائمی حل کیلئے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم اور توانا ملک بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت جمہوری قائداعظم کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان کو ہر قسم کے استحصال سے پاک فلاحی ریاست بنانے میں مصروف عمل ہے۔ قائداعظم آئین، جمہوریت اورسماجی انصاف پر یقین رکھتے تھے تحریک انصاف اُن کے ویژن کو لے کر چل رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...