قائدکے افکارو نظریات پر عمل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے، مراد راس

قائدکے افکارو نظریات پر عمل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے، مراد راس

  



لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے قائد اعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کے افکارو نظریات پر عمل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران قائد اعظم کو اپنا لیڈر بناتے ہوئے اُن کے وضع کئے گئے ہوئے اصولوں کے مطابق حکومت کریں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی کاوشوں سے ہمیں آزاد وطن ملا۔آج ہمیں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اچھے کردار کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسلمانوں کو جگانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ آج بھی پاکستانی قوم کو جگانے کی خاطر نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نوجوانوں کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ ملک میں اگر تبدیلی آسکتی ہے تو نوجوان ہی لا سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1