پیپلز پارٹی لاہور تنظیم مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کرے گی،عزیز الرحمان چن

پیپلز پارٹی لاہور تنظیم مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کرے گی،عزیز الرحمان چن

  



لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید سے اظہار عقیدت کے لئے پیپلز پارٹی لاہور تنظیم مرکزی تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔ اس سلسلہ میں 26 دسمبر 2017 کو لاہور سے ایک عظیم الشان قافلہ بسوں اور ٹرین کے ذریعے روانہ ہو گاجس میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عہدیداران کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں مرکزی تقریب میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قومی اور ملی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گااور اُن کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...