جس نے بھی ملکی وسائل کی لوٹ مار کی ہے، شکنجے میں آئے گا،عرفان عباسی
لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہا کہ جس نے بھی ملکی وسائل کی لوٹ مار کی ہے، شکنجے میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی دفاع کرپشن مہم میں معیشت تباہ کرنے والے اسحاق ڈار تمام تر تاخیری حربوں کے باوجود خوار ہونگے،کٹھ پتلی حکومت کرپٹ ٹبر کا منطقی انجام ٹالنے کیلئے آخری حد تک جارہی ہے لیکن عوامی نفرت کا سیلاب ان کو بہالے جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اداروں کیخلاف عوامی جذبات بھڑکانے کی سازش چھوڑ دیں،پوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے اور لٹیروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کی منتظر ہے۔