مرکز، پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومتیں، نواز شریف کس کیخلاف تحریک چلائینگے: سراج الحق

مرکز، پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومتیں، نواز شریف کس کیخلاف تحریک چلائینگے: سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان ( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتیں ہیں پھر نواز شریف کس کے خلاف تحریک عدل چلائیں گے؟ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کرتے بھی خود ہیں اور روتے بھی خود ہیں، آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ توبہ کر لیں۔ پنجاب کا 65 فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں ڈیرہ غازی خان کیسے ترقی کر سکتا ہے؟ علاج کی سہولتیں نہ ہونے کی ذمہ دار موجودہ قیادت ہے، حکمرانوں نے اپنے بین الاقوامی اکاؤنٹس اور پراپرٹی میں اضافہ کیا لیکن اب ظالموں سے انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے، میری لڑائی ظالم جاگیر دار اور سرمایہ دار کے ساتھ ہے۔ بڑوں کے کتے مکھن کھاتے ہیں اور غریب کا بچہ کوڑے کے ڈھیر سے رزق تلاش کرتا ہے، میں ایسے نظام کا باغی ہوں، کرپٹ حکمرانوں کو جیل کا راستہ دکھانا چاہئے، اللہ نے ملک کو ہر وسیلے سے نوازا ہے، ملک کو اچھی قیادت مل جائے تو چین اور جاپان سے آگے جا سکتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جب قیادت امریکہ کے یاروں کے ہاتھ میں تھی تو ڈھاکہ الگ ہو گیا تھا، پاکستان کے جغرافیہ اور نظریہ کو کرپٹ قیادت سے خطرہ ہے۔

مزید :

علاقائی -