کرسمس ڈے، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

کرسمس ڈے، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

  



لا ہور (خبرنگار)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کرسمس کے حوالہ سے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ سی سی پی او نے کہاکہ لاہور پولیس شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ سی سی پی اونے مزید کہا کہ پولیس رسپانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکار حساس مقامات سمیت مسیحی آبادیوں اور گرجا گھروں کے ارد گرداپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ پولیس افسران اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹ پر ڈیوٹی کی حساسیت اور تھریٹ بارے مکمل بریف کریں۔

مزید : علاقائی


loading...