جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 9گرفتار

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 9گرفتار

  



لاہور(خبرنگار) ایس پی کینٹ محمد نوید کی ہدایت پر باٹا پور اور غازی آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، گھڑیاں، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی باٹا پور شیخ غیاث احمد کی نگرانی میں اے ایس آئی نعیم شہزاد نے ایک قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ملزمان ثمر عباس، اسد علی اور ذوالفقار علی وغیرہ کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی 8520 روپے نقدی ، موبائل فون اور گھڑیاں برآمد کر لی ہیں جبکہ باٹا پور پولیس نے ایک ملزم ثمر علی سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی سرکل محمد جاوید ورک کی نگرانی میں ایس ایچ او غازی آباد رائے ناصر عباس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار ملزمان کو جوائے کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ملزمان شعیب وغیرہ کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ ڈی ایس پی جاوید ورک کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...