سرچ آپریشن، 22 مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن، 22 مشتبہ افراد گرفتار

  



لاہور(خبرنگار)پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 22مشتبہ افرادگرفتار ، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے شہر کے علاقوں بادامی باغ،نولکھا،سول لائنز،اقبال ٹاؤن،راوی روڈاور شفیق آباد میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران علاقے مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر22مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...