ڈیفنس بی :کوارٹر میں آگ لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحق

ڈیفنس بی :کوارٹر میں آگ لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحق

  



لاہور(خبرنگار) ڈیفنس بی کے علاقہ میں گھر کے سرونٹ کوارٹر میں لگنے والی آگ سے دو سالہ بچی جاں بحق۔ریسکیو نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں گھر کے سرونٹ کوارٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کوارٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں سو سالہ فجر آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئی جبکہ کوارٹر میں موجود 4سالہ نمرہ کو بچا لیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اہل خانہ کے مطابق دو سالہ فجر اور اس کی چار سالہ بہن نمرہ کمرہ میں موجود تھی۔ نمرہ کونکال لیا گیا جبکہ فجرجھلس کر دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔

مزید : علاقائی


loading...