کم عمر ڈرائیوروں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے

کم عمر ڈرائیوروں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے

  



لاہور(خبرنگار)سی ٹی او لاہور کی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس نے چیئر مین TRSFخورشید الزمان خوشحالی اور سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈاتسلیم شجاع کے ہمراہ 18سال سے کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور والدین کو آگاہی دینے کیلئے مال روڈ پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے بچے کے حادثہ کے ذمہ داروالدین خود ہونگے۔ کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے والدین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

نہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس، اٹلس ہنڈا اور TRSFکی معاونت سے شہر بھر میں آگاہی کیمپ آج مہم کے آخری روز لگائے گئے جن کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...