مریدکے: کار کی رکشہ کو ٹکر،ایک مسافر جاں بحق،4 زخمی

مریدکے: کار کی رکشہ کو ٹکر،ایک مسافر جاں بحق،4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے(نامہ نگار)مریدکے جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب کار کی رکشہ کو ٹکر ۔ایک جانبحق چار مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔دو زخمیوں کی حالت تشویشناک۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ سے مریدکے آ نیولا موٹر سائیکل رکشہ نمبرLWR 2752جب جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار نامعلوم کار نے اسے ٹکر مار دی جس سے رکشہ مسافروں سمیت قلابازیاں کھاتا ہواسڑک کنارے گہری کھائی میں جا گرا۔رکشہ چلانیوالہ ڈرائیور وحید ولد برکت علی جو مریدکے کے نواحی گاوں پکھیالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکا عملہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچا اور زخمیوں کو مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثے کے بعد کار سوار اپنی گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ہسپتال پہنچائے جانیوالے چار زخمیوں میں ریان پورہ کی رہائشی دوخواتین صفیہ بی بی۔آسیہ بی بی۔کھنہ لبانہ کا شبیر احمد اور علی حسنین شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -