پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،درجنوں منشیات فروش ،48 اشتہاری گرفتار کئے
لاہور(خبرنگار)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، ساڑھے 39 کلو گرام چرس برآمد، نوسرباز گرفتار، 50 ہزار نقدی برآمد، چوری شدہ موٹر سائیکل اصل مالک کے حوالے،48اشتہاریوں سمیت 123ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور570 لیٹر شراب پکڑلی اور3012 مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے ایک مشکوک کارکو روکا جس میں محمد کریم اورساتھ ایک عورت کرن بی بی موجود تھی، دوران تلاشی ساڑھے 39 گلو گرام چرس برآمد کر لی ۔پٹرولنگ پوسٹ دھرنل نے نوسرباز خورشید احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 50470 روپے نقدی برآمد کی۔پٹرولنگ پوسٹ 86-EB نے اطلاع ملنے پر چوری شدہ موٹرسائیکل تلاش کر کے اصل مالک لیاقت علی کے حوالے کی۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے48اشتہاریوں اور7 عدالتی مجرموں بہادر علی، عبدالحمید، افضال، نذیر مسیح ، بشیر مسیح، محمد شعیب، غلام فرید، ظفر اقبال وغیرہ کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے40 ملزمان مقصود احمد، خضر عباس، تیمور، عابد، مہر علی، راشد، محمد عارف، محمد احمد، سلیم اختر، وکیل، صغیر، حفیظ، خیرات حسین، عبدالرزاق، کامران، حسنین، ذوہیب، محمد عثمان، زرار، سیف اللہ، مشتاق، محمد حسین، محمد اسلم، بشیر حسین اور عمران صفدر وغیرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے570لیٹرشراب،9040گرام چرس اور175 گرام افیون برآمدکی۔