معمرشخص سگریٹ کی چنگاری سے لگنے والی آگ میں جھلس کر جاں بحق

معمرشخص سگریٹ کی چنگاری سے لگنے والی آگ میں جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ )پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ ہلڑ کے پیمار میں 90سالہ شخص سگریٹ کی چنگاری سے لگنے والی آگ میں جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ہلڑ کے پیمار کا رہائشی 90سالہ معراجدین عرف ماجا ملنگ اپنے کمرے میں سوتے ہوئے سیگریٹ پی رہا تھا کہ اچانک نیند آگئی اور سیگریٹ بسترے پر گر جانے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 90سالہ معراجدین عرف ماجا ملنگ صبح تک ہڈیوں کا ڈھانچہ ہی رہ گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔
اس واقعہ سے تین روز قبل دومختلف مقامات پر سیگریٹ نوشی سے بھڑکنے والی آگ نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ دوسرا ابھی تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی تحقیقات کروائی جائیں تاکہ اصل محرکات سامنے آسکیں۔

مزید :

علاقائی -