بڈیانہ ،موٹرسائیکل سڑک کیکر سے ٹکرا نے کے باعث نوجوان جاں بحق

بڈیانہ ،موٹرسائیکل سڑک کیکر سے ٹکرا نے کے باعث نوجوان جاں بحق

  



بڈیانہ (نامہ نگار)پسرور شہزادہ روڈ پر دھول باجوہ سٹاپ کے قریب کیکر کا خونی درخت ایک ہفتہ میں 2افراد کی موت کی وجہ بن گیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز 18سالہ نوجوان اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ٹھروہ منڈی کی طرف جا رہا تھا جیسے ہی وہ دھول باجوہ کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل بے قابو ہو کر کیکر کے درخت سے ٹکرا گئی حادثے میں موٹرسائیکل سوار محمد شاہد ولد محمد بوٹا سکنہ شہزادہ شدید زخمی ہو گیا۔

اسے فوری طور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔

3روز قبل موضع دھول باجوہ کا جماعت ہشتم کا طالب علم محمد عظیم ولد محمد یونس موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہزادہ جاتے ہوئے اسی خونی کیکر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزید : علاقائی