قصور: نامعلوم چورگھرمیں گھس کر نقدی ،زیورات لے کر فرار

قصور: نامعلوم چورگھرمیں گھس کر نقدی ،زیورات لے کر فرار

  



قصور(بیورورپورٹ )پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ ہنجرائے کلاں میں نامعلوم چور راشد کے گھر سے3لاکھ روپے نقدی اور2-1/2تولہ طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ ہنجرائے کلاں کے رہائشی محمدراشد نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر سے 3لاکھ روپیہ نقدی2-1/2تولہ طلائی زیورات اور گھریلو قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔

پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...