35سالہ شخص کو پنڈوری نہرمیں غوطے دے کر ہلاک کردیا گیا

35سالہ شخص کو پنڈوری نہرمیں غوطے دے کر ہلاک کردیا گیا

  



نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی کے علاقہ پنڈور ی میں دوروز قبل اغواء ہونے والے 35سالہ شخص چوہدری عرفان ملہی کو پنڈوری نہرمیں غوطے دے دے کر ہلا ک کردیاگیاسفاک ملزمان فرارہوگئے مقامی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ہے واقعہ کے باعث پورے گاؤں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔مقتول کے ورثاء کاشدیداحتجاج وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس کامطالبہ ۔

لینے اور سفاک ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے بتایاجاتاہے کہ مقتول کو 21دسمبرکی رات ساڑھے سات بجے گھرکے قریب سے اغواء کیاگیااوربعدازاں اس کاکوئی سراغ نہ مل سکا آج ہفتہ کے روز مقتول کی نعش پنڈوری نہرسے برآمدہوئی بعض عینی شاہدین نے میڈیاکوبتایاکہ مقتول کو ملزمان نے پنڈوری نہرمیں غوطے دے دے کر ہلاک کیاہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی