صفدرآباد:کم نرخوں پر گنا خریدنے والے کنڈوں پر چھاپے،4گرفتار

صفدرآباد:کم نرخوں پر گنا خریدنے والے کنڈوں پر چھاپے،4گرفتار

  



صفدرآباد(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کے تحصیل بھر میں کم نرخوں پر گنا خریدنے والے کنڈوں پر چھاپے۔4گرفتار تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد ملک مشتاق عالم ٹوانہ کو کسانوں نے شکایات کیں کہ کنڈے مالکان حکومت کے مقرر کردہ نرخ 180/روپے کی بجائے 130/اور140روپے میں گنا خرید رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے ۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر ملک مشتاق عالم ٹوانہ نے دھپ سڑی،پھلروان،سالارسیداں کے کنڈون پر چھاپے مارے۔جہاں حکومت کے مقررکردہ نرخون کی بجائے کم نرخوں پر کسانوں سے گنا خریدا جارہاتھا۔اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...