مختلف حادثات کے دوران 10بچے سمیت 2افراد جاں بحق

مختلف حادثات کے دوران 10بچے سمیت 2افراد جاں بحق

  



لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کے دوران 10 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں 10 سالہ لڑکا شرجیل انور گزشتہ صبح سویرے گھر سے تندور سے نان لینے کے لئے نکلا کہ پانی والے تیز رفتار ٹینکر کے ڈرائیور نے اسے کچل دیا۔ 10 سالہ شرجیل موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ دوسرے واقعہ کے دوران شاہدرہ کے علاقہ جیا موسیٰ کے قریب 50 سالہ خاتون حوا بی بی سڑک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا ۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...