صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر، گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر، گاڑیوں ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا جبکہ نصیرآباد کے علاقہ میں خاتون کو واردات کے دوران گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقہ میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے خاتون کی ٹانگ پر گولی مار دی اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیاگیا۔گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے اشرف اور اس کی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔رائے ونڈ میںیوسف علی سے ڈاکوؤں نے 3لاکھ75ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔ شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے عمران اور اسکی فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے۔ اسلام پورہ ڈاکوؤں نے جاوید سے 2لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ ساندہ میں اختر اور فیملی سے ڈاکو 5لاکھ80ہزار روپے کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے عابد اور اس کی فیملی سے2لاکھ کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ غازی آباد میں ڈاکو امجد علی کے گھرمیں گھس گئے اوراہلخانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 40ہزار کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے۔ ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے دو بھائیوں شبیر اور تنویر سے 3لاکھ کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے جبکہ غالب مارکیٹ میں احسن علی کے گھر میں چار ڈاکو گھس گئے اوراہلخانہ کو یرغمال بنا کر8لاکھ مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ، مانگا منڈی سے کاریں جبکہ ملت پارک، سمن آباد، شیراکوٹ، نصیر آباد، بادامی باغ، لاری اڈہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...