سخت پابندی کے باوجود کرسمس کی رات ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا

سخت پابندی کے باوجود کرسمس کی رات ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا

  



لاہور(خبرنگار)) صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود بھی کر سمس کی رات درجنوں موٹر سائیکل سوار منچلے نوجوان شاہراؤں پر ون ویلنگ اور ریس لگاتے رہے۔ پولیس ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں سخت پابندی کے باوجود موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹولیوں کی صورت میں مختلف شاہراؤں پر جان لیوا کرتب کرتے رہے متعدد نوجوان لاکھوں روپے کی شرطیں لگا کر موٹر سائیکلوں پر ریسیں لگاتے رہے۔ ایسے گروپ لبرٹی مارکیٹ ، مین بلیووارڈ گلبرگ، ڈیفنس ، ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں معروف پارکوں، چوکوں اور مارکیٹیوں کے ارد گرد موٹر سائیکلوں پر گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں ڈیفنس ، وحدت روڈ، کوئنز روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، جوہر ٹاؤن شوکت چوک ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، مغل پورہ ، شالیمار لنک روڈ، ملتان روڈ، کینال روڈ اور دیگر شاہراؤں پر موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ اور ریسیں لگاتے دکھائی دیئے۔

پولیس نے متعدد نوجوانوں کو پکڑ لیا مگر متعدد ویلروں سے نذرانے لیکر ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ پیسے نہ دینے والے ویلروں کو حوالات میں بند کر دیا جاتا ہے ۔

مزید : علاقائی