شمالی وزیرستان ، پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، ایف سی کے 3اہلکار شہید 5زخمی

شمالی وزیرستان ، پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، ایف سی کے 3اہلکار ...

  



میرانشا(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے 3 جوان شہید 5 ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ غلام خان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایف سی کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ مطابق دھماکے کے وقت ایف سی بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے سرچ پر تھی جب کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عنایت اللہ خٹک، محسن علی طوری اور سپاہی صفت اللہ شامل ہیں۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اہلکاروں کی جانب سے گشت معمول کی بات ہے، تاہم دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 2014 سے قبل فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت 7 ایجنسیز کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔خیال رہے کہ رواں برس 2 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر کے پاک فوج کے 2 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔ دریں اثنا صدر ممنون حسین ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر خیبر پختونخوااور دیگر سیاسی قیادت نے بارود ی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وطن کی محبت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

بارودی سرنگ

مزید : علاقائی


loading...