مسلم لیگ (ن) کا کوئی مستقبل نہیں ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے چوروں کا احتساب لازم : تحریک انصاف

مسلم لیگ (ن) کا کوئی مستقبل نہیں ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے چوروں کا احتساب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے قائدین نے کہا ہے کہ نوازشر یف اور (ن) لیگ کا کوئی مستقبل نہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ‘نااہل حکمرانوں نے ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں کا پاکستان بنا دیا ہے کر پشن کر نیوالوں کا ٹھکانہ جیل ہوگا ‘نوازشر یف سمیت کسی کو عدلیہ اور اداروں کیخلاف سازش نہیں کر نے دیں گے ہم عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں‘ہما را مقابلہ ایک مافیا ہے مگر ہم سیاسی مخالفین کاڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور حق سچ کی بات کریں گے اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی ‘پارٹی کارکنان مایوس نہ ہوں تحر یک انصاف کارکنوں کی ہی پارٹی ہے کسی ایک فرد نے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے پارٹی میں ہم سب ملکر کر یں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحر یک انصاف کے مر کزی وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی ‘کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور ‘رکن اسمبلی شفقت محمود ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشیدسمیت دیگر ایوان اقبال میں یوم قائداعظم کے حوالے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقعہ پر کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اس سمینار میں تحر یک انصاف کے تمام قائدین کو شر کت کی دعوت دی گئی کچھ شر یک ہوئے اور جو نہیں آسکے وہ بھی ہمارے لیے محترم ہے ہم پارٹی کے کسی ایک گروپ کیلئے نہیں پوری پارٹی کو متحد کر نے آئے ہیں اور تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں سے نجات دلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بھی کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ اور چوروں کا احتساب لازم ہو چکا ہے اور تحر یک انصاف کو بھی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی کیلئے مزید متحد ہونا ہوگا تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ملک کو کر پشن اور لوٹ مار سے بھی پاک کیا جائیگا ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے خلاف جو جد وجہد کی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں کبھی مجھے ایسے لگتا ہے کہ کارکنان مایوس ہو رہے ہیں کہ وجد وجہد وہ کرتے ہیں مگر آج کل دیگر لوگ اوپر آرہے ہیں میں کارکنوں سے کہنا چاہتاہوں وہ مایوس نہ ہوں پارٹی کارکنوں کی ہے اور کارکنوں کی ہی رہے گی اور وقت زیادہ دور نہیں جب عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔
تحریک انصاف

مزید :

علاقائی -