وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)’’حضرت عیسٰی علیہ السلام کے یوم ولادت کے پر مسرت موقع پر میں دنیا بھر ، خاص طور پرپاکستان کی مسیحی برادری کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں،یوم ولادت مسیح علیہ السلام صرف مسیحی برادری ہی نہیں بلکہ پوری اولاد آدم کے لئے صبر، برداشت ، نیکی اور خیر خواہی کی آسمانی تعلیمات کی یاد دہانی کا دن ہے جنہیں اختیار کر کے مفادات کی کشا کش اور جنگ و جدل میں مبتلا دنیا کو امن و سکون اور خوشیاں لوٹائی جا سکتی ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاحضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات کا درس یہ ہے کہ رنگ ، نسل ، علاقے اور عقیدے کی تفریق سے بلند ہو کر اس کرہ ارض میں بسنے والے تمام انسانوں کے جان و مال کو یکساں تحفظ اور احترام دیا جائے ،مادی مفادات کے لئے جیتے جاگتے انسانوں کو جنگوں کا ایندھن نہ بنایا جائے بلکہ ان پر ضائع ہونے والے قیمتی وسائل کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ کیا جائے ۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی یاد منانے کا بہترین طریقہ یہی ہے ۔

مبارکباد

مزید : علاقائی


loading...