سپیکرز کانفرنس ، صدر مملکت کا اردو میں خطاب پر شریک مقامی مہمانوں کااظہارتشکر

سپیکرز کانفرنس ، صدر مملکت کا اردو میں خطاب پر شریک مقامی مہمانوں ...

  



اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکرز کانفرنس میں شریک مقامی مہمانوں نے صدر پاکستان کا اردو میں خطاب کرنے پر شکریہ ادا کیا، افتتاحی سیشن ختم ہوا تو مقامی مہمان صدر ممنون حسین کے پاس پہنچ گئے۔ صدر پاکستان کا قومی زبان میں خطاب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس طرح کی پیش رفت قومی جذبات کی ترجمانی ہے۔ صدر پاکستان نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہی مثال قائم کی جاتی ہے۔

اظہارتشکر

مزید : علاقائی


loading...