وزیر اعظم آج خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج )پیر کو خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ خیبر ایجنسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ٗوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خوش آمد کے بڑے بڑے بینر اور پوسٹر بھی علاقے میں آویزاں کردیئے گئے ہیں ڈاریکٹر انفارمیشن فاٹا نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے کے بارے میں بتایا کہ شاہد خاقان عباسی جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں تیسرے گورنر فاٹا فیسٹول کا افتتاح کریں گے جو فاٹا کے تاریخ کا ایک اہم اور سب سے بڑا فیسٹول ہوگا۔

وزیر اعظم دورہ

مزید : علاقائی


loading...