طاہرالقادری کیخلاف انتقامی کارروائیاں تحریک انصاف کی مذمت
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حکومتی کوششوں پررد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاسی مقدمات کی آڑ میں ہراساں کرنیکی حکمت عملی شرمناک ہے،سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں ن لیگ کاوطیرہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی رہنماکوانتقامی کارروائی کانشانہ نہیں بننے دیں گے،تحریک انصاف کی قیادت جلدڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کریگی۔واضح رہے میڈیا میں گردش کرتی خبروں کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔