ن لیگ کے سینئر رہنما جلد پی ٹی آئی میں ہونگے : عمران خان کا دعویٰ

ن لیگ کے سینئر رہنما جلد پی ٹی آئی میں ہونگے : عمران خان کا دعویٰ
 ن لیگ کے سینئر رہنما جلد پی ٹی آئی میں ہونگے : عمران خان کا دعویٰ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے بہت جلد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہونے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ن لیگی رہنماؤں سے ربطے ہیں اور اب وہ بادشاہت سے تنگ آچکے ہیں اسلئے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ابھی انکے ساتھ معا ملا ت طے ہورہے ہیں بہت جلد پریس کانفرنس میں اعلان کرونگا،اس موقع پر قائم علی شاہ کو طنزیہ انداز میں کہا جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو قائم علی شاہ اس وقت منہ میں لالی پاپ لیکر گھوم رہے ہوتے تھے ،انہوں نے کہا سابق وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں وہ مجھ سے چھوٹے ہیں اور اسلئے وہ مجھ سے زیادہ فٹ بھی نظر آتے ہیں کیونکہ جن دنوں میں کرکٹ کھیلتا تھا تو ان دنوں قائم علی شاہ منہ میں لالی پاپ لیکر گھوم رہے ہوتے تھے ۔

مزید : علاقائی