نواز شریف کو مائنس قرار دینے والے اپنے دماغ کا معائنہ کرائیں : مریم اورنگزیب

نواز شریف کو مائنس قرار دینے والے اپنے دماغ کا معائنہ کرائیں : مریم اورنگزیب

  



سانگلہ ہل ( آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملکی سیاست کے آسمان کے درخشندہ ستارہ ہے پاکستان کی سیاست مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کے بغیر کاغذی پھول کی مانند ہے۔ مخالفین کے پیٹ میں اُٹھنے والے مروڑ کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں۔ میا ں نواز شریف کو مائنس قرار دینے والے اپنے دماغ کا معائنہ کر ائیں مسلم لیگ ن ماضی میں بھی حقیقت تھی اور آج بھی روز روشن کی طرح ایسی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔وہ وفاقی وزیر امور کشمیر چو دھری برجیس طاہر کے ہاتھوں پرمسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والی سانگلہ ہل جناح آبادی کی معروف خاتون زُہرہ ارشاد عرف (مادو)بی بی سے شادی کی ایک تقریب میں دوران ملاقات گفتگو کر رہی تھی زُہرہ ارشاد عرف (مادو) نے چند روز قبل مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیا ر کرکے وفاقی وزیر چو دھر ی بر جیس طاہر کوسیاسی مرشد تسلیم کر لیا اور باقائدگی سے مسلم لیگ (ن) کے اجلا سوں میں بھی شرکت کر نا شروع کردی ہے۔ مریم اور نگ زیب نے کہا کہ معاضی میں میاں نواز شریف کے ارد گرد چکر کاٹنے والے آج اپنے آپ کو سیاسی بابے ظاہر کر رہے ہیں انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاکستا ن کے روشن مستقبل کیلئے مسلم لیگ ن کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ دربردہ آقاؤں کے اشاروں پر ڈگڈگی بجانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔انشاء اللہ انتخابات وقت پر ہونگے وقت سے پہلے الیکشن کراؤ کی راگنی گانے والوں کو وقت آنے پر اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں، دھرنے جلسے اور جلوس نکالنے والے ملک وقو م کی کوئی خدمت نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مُدت پوری کر ے گی مخالفین کی سازشیں خود ہی دم توڑ جائیں گی ۔

مریم اورنگزیب

مزید : علاقائی


loading...