امریکی سفیر کی سی پیک میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید

امریکی سفیر کی سی پیک میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن کے مطابق انہوں نے سی پیک منصوبوں میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کیا تھا۔گزشتہ روز امریکی سفیر نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد دفتر کا غیر معمولی دورہ کیا اور اس دوران ایوان تجارت کے اسلام آباد کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔بعدازاں خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی سفیر نے سی پیک میں امریکی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کیا۔رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسی پیک میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، سی پیک ٹھیکوں میں ہمیں بھی پوچھاجانابہتر ہوتا،تاہم انہوں نے ایسی تمام رپورٹس کی تردید کردی ہے۔
تردید

مزید :

علاقائی -