قائد کے پاکستان میں دہشتگردی اورفرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

قائد کے پاکستان میں دہشتگردی اورفرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں،وزیراعلیٰ ...

  



لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیرپاک و ہند کے مسلمانوں کا آزاد وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا،بلاشبہ آزادی کی طویل جدوجہد میں قائد اعظمؒ کی ولولہ انگیز شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم ؒ محمد علی جناحؒ ایک بااصول، مدبر اور جرأت مند کردار کی حامل شخصیت تھے اور کوئی لالچ یا خوف انہیں اپنے عظیم مقصد سے ہٹانہ سکا۔ محمد علی جناحؒ کی عظیم قیادت میں برصغیرپاک و ہندکے مسلمانوں کی آزادی کے حصول کیلئے تاریخی جدوجہد رنگ لائی اور آج ہم قائدؒ کی وجہ سے آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم ؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ہے اور قائد کا پیغام اتحاد ، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔ قائد اعظمؒ کے فرموادات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مسیحی برادری کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی پیدائش کا دن مسیحی برداری کے ساتھ مسلمانوں کیلئے بھی مقدس اور قابل احترام ہے اور ہم بطور مسلمان حضرت عیسیٰؑ کو خدا کارسول مانتے ہیں اور ان کا احترام ہم پر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام انبیاء کرام کی عزت و توقیر کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء پر ایمان دین اسلام کا لازمی جزو ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرسمس کا تہوار یگانگت ، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہم آج مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات ، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالا ترہے۔ پاکستان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی، استحکام اور فروغ تعلیم کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور ملک کی تعمیروترقی کے حوالے سے مسیحی برادری کی قابل ستائش خدمات ان کی حب الوطنی کا عکاس ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : علاقائی


loading...