کابل : ہلمند دھماکہ میں 7ننگز ہار میں 11ہرات میں 12جنگجو ؤں سمیت 30 ہلاک

کابل : ہلمند دھماکہ میں 7ننگز ہار میں 11ہرات میں 12جنگجو ؤں سمیت 30 ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(صباح نیوز)افغانستان کے صوبے ہلمند کے جنوبی حصہ میں دھماکہ سے7 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ افغان فورسز نے صوبے ننگرہار میں آپریشن کر کے داعش کے 11دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند میں صبح سڑک کنارے دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے سے شہریوں کو نقصان پہنچا ۔ دوسری جانب افغان فورسز نے ننگر ہار میں داعش دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔جس دوران داعش کے11دہشت گرد ہلاک اور4زخمی ہوگئے،حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ خوگیانی میں کارروائی کے دوران منشیات بنانے والی فیکٹری کو بھی تباہ کردیا گیا۔ صوبہ ہیرات کے مختلف علاقوں میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں 12 جنگجو مارے گئے۔
30 ہلاک

مزید :

علاقائی -