کشمیر اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے ہر سطح پر تحریک کی ضرورت ہے، حافظ سعید

کشمیر اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے ہر سطح پر تحریک کی ضرورت ہے، حافظ سعید

  



لاہور( خصوصی رپورٹ )جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کے این اے 120 میں مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ گھروں اور دکانوں کی چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا گیا۔یوسی 48 اوریوسی 52 میں قصور پورہ ،چوہدری پارک اور آؤٹ فال روڈ پربڑے جلسے ہوئے جن میں تمام مکاتب فکراور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور ملی مسلم لیگ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔حافظ محمد سعید نے موہنی روڈ پر ملی مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ این اے 120کے دورہ کے دوران وہ لوگوں میں گھل مل گئے‘اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنے۔اس موقع پر این اے 120سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ، ابوالہاشم ربانی، حافظ خالد ولید، تابش قیوم و دیگر عہدیدار بھی ان کے ساتھ تھے۔ حافظ محمد سعیدنے قصور پورہ ، چو دھری پارک اور آؤٹ فال روڈ پر بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت انسانیت اور مضبوط پاکستان ہماری سیاست کا بنیادی ایجنڈا ہے۔اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت، لسانیت و صوبائیت پرستی پھیلانا اور وطن عزیز کو اس کی ایٹمی قوت سے محروم کرنا چاہتی ہیں۔ ہم نے پاکستان میں دفاع کی بنیاد پر اتحاد ویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کے راستے بند کرنے ہیں۔ ہمیں باہمی لڑائی جھگڑے ختم کرکے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہونا ہے۔ہم گلی محلے کی سطح پر یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہم نے تھرپارکر و دیگر علاقوں میں مسلمانوں اور ہندوؤں کی بلا امتیاز خدمت کی۔ یہاں بھی ان شاء اللہ لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے۔ این اے 120میں ہونیو الے جلسوں سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ، ابوالہاشم ربانی، حافظ خالد ولید،پروفیسر ابراہیم، ذوالفقاربھٹہ،کامران بٹ،کرامت مسیح، اکرم سردار،محمد ناصر،محمد صابرمیاں لقمان نور،عامر بشیر،واجد احمد و دیگر نے خطاب کیا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ آج این اے 120میں جس طرح بھرپور استقبال کیا گیا ہے یہ محبتیں، جذبے اور ولولے ہمارا اثاثہ ہیں۔ سیاست میں اتحاد ہمارا بنیادی نقطہ ہونا چاہیے۔ ہمیں ملک کے تحفظ کیلئے باہم متحدہونا اور وہ ماحول پیدا کرنا ہے کہ دشمن کو سازشیں کرنے کا موقع نہ ملے۔بلوچستان میں کلبھوشن جیسے ایجنٹ داخل کر کے مشرقی پاکستان کا کھیل کھیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔بھارت، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔ فلسطین، کشمیر اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے ہر سطح پر تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پہلے پاکستان اور پھر اس کے بعد عالم اسلام کی سطح پر اتحاد کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ جو قبلہ اول اور کشمیر کا دشمن ہے وہ پوری پاکستانی قوم کا دشمن ہے۔ اسلام اور کفر کے درمیان طویل جنگ جاری ہے۔ختم نبوت کا مسئلہ اس لئے کھڑا کیا گیاتھا کہ پاکستان میں لڑائی کرائی جائے۔یہ خوفناک سازش تھی جس سے اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا۔ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین ، امیدوار این اے 120محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی این اے 120آمد ہمارے لئے انتہائی مسرت کا مقام ہے۔۔ ملی مسلم لیگ اور دیگر مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں ابوالہاشم ربانی، حافظ خالد ولید،پروفیسر ابراہیم، ذوالفقاربھٹہ،کامران بٹ،کرامت مسیح، اکرم سردار،محمد ناصر،محمد صابرمیاں لقمان نور،عامر بشیر،واجد احمد و دیگر نے کہاکہ دنیا حافظ محمدسعید کو مظلوموں اور دکھی انسانیت کا مسیحا سمجھتی ہے۔

حافظ سعید

مزید : علاقائی


loading...