بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کیلئے اہلیہ اور والد ہ آج پاکستان آئیں گی

بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کیلئے اہلیہ اور والد ہ آج پاکستان آئیں گی

  



اسلام آباد (آ ئی این پی ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ ان سے ملاقات کیلئے آج پیر کو پاکستان پہنچیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارت نے را کے جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی جاسوس کی اہلیہ اور والدہ 25 دسمبر کو نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے بعد اسی روز بھارت کیلئے واپس روانہ ہو جائیں گی۔

کلبھوشن ملاقات

مزید : کراچی صفحہ اول