ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع

ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف درج مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ تیار کرلی گئی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر بھی غور شروع کردیا۔طاہرالقادری کیخلاف 5 مختلف مقدمات درج ہیں ۔ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کیخلاف 3 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں جب کہ ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں اور خصوصی عدالت ان کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے تاحال ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔خیال رہے کہ 2014 ء کے دھرنوں کے دوران اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف مقدمات درج کیے تھے۔

قادری مقدمات

مزید : کراچی صفحہ اول