نواز شریف پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کرینگے،مریم

نواز شریف پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کرینگے،مریم

  



لاہور (آئی این پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کا ارادہ ہے ،سوشل میڈیا کنونشن 26دسمبر کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، نواز شریف سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب بھی کریں گے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کا ارادہ ہے ،سوشل میڈیا کنونشن 26دسمبر کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، کنونشن کا آغاز دوپہر 12بجے کیا جائے گا، مریم نواز نے کہا کہ میری گزارش پر نواز شریف سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گے، اس کنونشن کا مقصد پی ایم ایل(ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو سراہنا ہے،نواز شریف سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب بھی کریں گے۔

مریم نواز

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...