طاہر قادری کے شجاعت ، سراج الحق کوفون،عمران سے کل ملاقات

طاہر قادری کے شجاعت ، سراج الحق کوفون،عمران سے کل ملاقات

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی محاذ پر حکومت مخالف لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے رابطوں میں تیزی آگئی، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان رابطے کے نتیجے میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور میں چھبیس دسمبر کو ملاقات طے پا گئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی محاذ پر شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا ہے جس کے بعد طے پایا ہے کہ عمران خان چھبیس دسمبر کو لاہور میں عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے جس میں حکومت مخالف لائحہ عمل کے لئے مشاورت ہوگی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر طاہر القادری نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،دونوں رہنماؤں نے عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ عوامی تحریک کی جانب سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ آنے کے بعد سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے 30 دسمبر کو اے پی سی بھی بلائی گئی ہے،اس حوالے سے طاہرالقادری نے چودھری شجاعت اور سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،دونوں نے 30 دسمبر کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

رابطے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...