سہ ملکی وزراے خارجہ مذاکر ات کا پہلا دور کل بیجنگ میں شروع ہوگا

سہ ملکی وزراے خارجہ مذاکر ات کا پہلا دور کل بیجنگ میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) پاکستان ، چین اور افغانستان کے و زرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکر ات کا پہلا دورکل بیجنگ میں شروع ہوگا جس میں سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی مذاکرات میں اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے ایک ہمسایہ دوست ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات خوشگوار رہیں اور مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کی جا سکے۔ رواں سال جون میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے دورہ پاکستان اور افغانستان کے دوران تینوں فریقوں نیوزرائے خارجہ کی سطح کے سہ فریقی مذاکراتی نظام کے قیام پر اتفاق کیا تھا ۔ مذاکرات کے دوران باہمی سیاسی اعتماد اور مفاہمت ، ترقیاتی تعاون اور روابط نیز سلامتی تعاون اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی جیسے تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ چین پر امید ہے کہ مذکورہ مذاکرات کے ذریعے باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا ، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے اور خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے لئے تینوں فریق مشترکہ اقدامات کر سکیں گے ۔مذاکرات میں سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پرمنعقد ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔
وزرائے خارجہ