حکومتیں چلانا اناڑیوں کاکام نہیں ، ملکی باگ ڈور عمران کو کیسے دیں : احسن اقبال

حکومتیں چلانا اناڑیوں کاکام نہیں ، ملکی باگ ڈور عمران کو کیسے دیں : احسن ...

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے حکومتیں چلانا اناڑیوں کا کام نہیں ، عمران خان سے زیادہ تجربہ کار چیئرمین یونین کونسل ہے تو 20 کروڑ عوام کا ملک عمران خان کے ہاتھ میں کیسے دے دیں۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا پاکستان کی حفاظت اور ترقی پاکستانی قوم کرے گی، حکومتیں چلانا اناڑیوں کا کام نہیں نواز شریف اور ٹیم کا تجربہ تھا کہ آج سی پیک سے پاکستان کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔ 70سال میں ایک بھی وزیراعظم مدت پوری نہیں کرسکا ، آج قوم کو انتشار کے بجائے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، امریکی صدر اور نائب صدر پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں یہاں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے لئے اے پی سی کی جارہی ہے۔عمران خان ہمیں صبح وشام درس دیتے ہیں کہ کرپشن ختم کروں گا، عمران خان بتائیں خیبرپختونخوا میں 5 سال میں بھی احتساب کمیشن کیوں نہ بن سکا اور انہی کی جماعت میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو کیوں نکالا گیا۔ عمران خان نے بدترین کرپشن کا الزام لگا کر شیرپاؤ کو کابینہ سے نکالا، وہ بتائیں کیا اس وقت انہوں نے سچ بولا یا جب شیر پاؤ کو دوبارہ حکومت میں شامل کیا تب سچ بولا گیا۔سینٹ الیکشن ہوگیا تو تحریک انصاف کا بھانڈا پھوٹ جائے گا، خیبرپختونخوا میں ان کے ایم پی ایز نے انہیں کہہ دیا ہے کہ وہ سینٹ الیکشن میں اپنی مرضی کریں گے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ سینٹ میں اپنے رکن سے ووٹ لے کر دکھائیں۔ 2013 میں کسی سے پوچھتے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے تو جواب ملتا بجلی یا دہشت گردی لیکن 2017 میں کوئی یہ نہیں کہے گا کہ بجلی اور دہشت گردی مسئلہ ہے۔آج کراچی میں امن ہے، بلوچستان میں پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں لیکن 2013 میں 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، لوگ لالٹین اور موم بتیاں جلانے پر مجبور تھے جب کہ کارخانے کا مزدور بجلی نہ آنے کی وجہ سے جلاؤ گھیراؤ کر رہا تھا۔

احسن اقبال

مزید : کراچی صفحہ اول