اقلیتوں کو ملک میں آئین کیمطابق تمام حقوق حاصل ہیں‘ چودھری نذیر ارائیں

اقلیتوں کو ملک میں آئین کیمطابق تمام حقوق حاصل ہیں‘ چودھری نذیر ارائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(تحصیل رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انصاف و قانون چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو ملک میں آئین کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں حکومت نے آئین کے مطابق انکے تحفظ کو یقینی بنایا ہے جبکہ ہمارا مذہب بھی اقلیتوں کے ساتھ محبت،بھائی چارے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
اور انکے غم و خوشی میں شامل ہونے کا درس دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم خاں،کونسلر بلدیہ حاجی عبدالغفار بھٹی،سردار ظہور احمد ڈوگر،ملک امتیاز حسین،اقلیتی ممبر ضلع کونسل نذیر مسیح رندھاوا،پادری رفیق مسیح تبسم،فادر سلیم حفیظ،پادری حلیم مسیح،چوہدری فقیرمسیح اقبال رندھاو،ا جمیل سندھو ایلڈر تنویر مسیح اور دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء انہوں نے ایف پی چرچ بورے والا میں مسیحی راہنماؤں ممبر بیت المال ڈاکٹر اسلم پرویز بگا،ایلڈر رفیق مسیح تبسم،ایلڈر سلیم طارق مسیح،ماسٹر داؤد مسیح،سمین باٹا مسیح اور بلدیہ کے لیبر کونسلر ملک رحمت علی کے ہمراہ مسیحی بیوہ خواتین میں کرسمس کے حوالہ سے راشن بیگ بھی تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض ملک دشمن عناصر مسلم مسیحی اتحاد اور بھائی چارے کو ایک منظم سازش کے تحت چرچوں پر حملے کرکے فرقہ وارانہ فساد برپا کرنا چاہتے ہیں جس کو پولیس اور سیکورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے ناکام بنا دیا انہوں نے کوئٹہ چرچ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس کاروائی میں فوت ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع ممبر ضلع کونسل نذیر مسیح رندھاوا نے کرسمس تقریب میں شرکت کرنے پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پادری نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔